اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں: وزیر خزانہ

09 May 2026
09 May 2026

(لاہورنیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

 

وفاقی دارالحکومت میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام جاری ہے، ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بڑی صنعتوں کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں سالانہ 14فیصد اضافہ ہوا ہے،خطے میں کشیدگی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رہی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، بیرونی ادائیگی بروقت یقینی بنائی جارہی ہے، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپریل کے دوران 3.54 ارب ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہوئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 32 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، اپریل کے دوران ترسیلات زر میں مستحکم رجحان ریکارڈ ہوا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز
وزیر پٹرولیم علی پرویز کا کہنا تھا کہ ملک چیلنجز کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنائی، عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا،مشکل وقت میں تعاون پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قطر اور یو اے ای کے بھی شکرگزار ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام کو اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی، صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نے بھرپور رہنمائی کی، بجلی کی پیداواری لاگت کم سے کم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے