(لاہور نیوز) بلدیاتی حکومت کی منتقلی معاملات کیلئے وزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 کلب روڈ پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علی ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بلدیاتی ڈھانچے کو عوامی خدمت کیلئے فعال بنانے پر کام تیزی سے جاری ہے، کمیٹی کنوینر لوکل گورنمنٹ وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ وزارتی کمیٹی ہر چند روز بعد اجلاس منعقد کر کے بلدیاتی نظام کی منتقلی معاملات کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین شاہ، وزیر مواصلات و تعمیرات سہیب احمد ملک، وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی شریک ہوئے۔
اِس کے علاوہ صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان اوروزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک بھی وزارتی کمیٹی اجلاس میں موجود تھے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیاتی امور کی منتقلی اور انتظامی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور پنجاب بھر میں بلدیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوامی خدمات کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
