اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئی گندم سے تیار آٹا مارکیٹ میں آنا شروع، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

10 May 2026
10 May 2026

(ویب ڈیسک) گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی پہنچنا شروع ہو گئی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 3500 روپے فی من گندم سے تیار ہونے والا آٹا اب 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1080 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2130 روپے ہو گئی ہے۔ شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے