09 May 2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو گئی۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 سو روپے کم ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے گھٹ کر 8 ہزار 513 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 4713 ڈالر پر آ گیا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 3 ہزار 1 سو روپے سستا ہو گیا۔
