اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی کارروائی، خواتین سے پرس چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے خواتین کو لوٹنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرِراہ خواتین سے پرس چھین کر فرار ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی اقرار اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ ساندہ پولیس نے نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی درجنوں فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان گلی محلوں میں خواتین کو نشانہ بنا کر ان سے پرس اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں اور ان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کو کمزور سمجھ کر جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے