04 Nov 2026
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے اشتہاریوں، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 54 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران 10 ریکارڈ یافتہ اور 20 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں مطلوب 3 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔
