اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیزل مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری اضافہ

09 May 2026
09 May 2026

(ویب ڈیسک) ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر براہِ راست اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کاروباری لاگت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرایوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹر رہنما ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومتی اقدامات نے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ گاڑیاں کھڑی کرنا پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور چالان فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کی سہولت یا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے