09 May 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت کم ہو گئی۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے جبکہ برائلر کے نرخ میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 345 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 373 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 540 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، انڈے 230 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 780 روپے مقرر کی گئی ہے۔
