اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹے پر تیزاب پھینکنے والا مرکزی ملزم گرفتار

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں شوہر کی جانب سے اپنی بیوی اور ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹے پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انصاف علی کو گرفتار کر لیا۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور متاثرہ خاتون اور اس کے معصوم بچے کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندان کو علاج معالجے، قانونی معاونت اور انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

حنا پرویز بٹ نے ملزم کی فوری گرفتاری پر لاہور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوانے کے لیے مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو تیزاب فروخت کرنے والے دکاندار یا ڈیلر کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی انتہائی سفاکانہ، بزدلانہ اور ناقابلِ معافی فعل ہے۔ اس گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچیاں حکومت پنجاب کی ریڈ لائن ہیں اور ان پر ظلم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ ماں اور بچے کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ملزم کی گرفتاری نہیں بلکہ متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف دلانا ہے۔ خواتین پر تشدد اور تیزاب گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے