اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، ڈیجیٹل پارکنگ منصوبہ کا تفصیلی جائزہ

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او نوید وِرک نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے شہر کے چار مصروف کمرشل علاقوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی، مال ون اور اتفاق ہسپتال شامل ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے مطابق شہری اب پارکنگ فیس موبائل ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی براہ راست لاہور پارکنگ کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کے لیے آئی ٹی کمپنی "زندگی" نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ اس منصوبے کے لیے دنیا کے کامیاب ماڈلز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس جدید نظام کے نفاذ سے اوور چارجنگ کی شکایات کا خاتمہ ہوگا اور ٹریفک مینجمنٹ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ مزید برآں ڈیجیٹل پارکنگ اسٹینڈز کو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اجلاس کے دوران سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی نوید وِرک کی بریفنگ پر وزیر بلدیات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کے لیے لاہور پارکنگ کمپنی کا ایک مخصوص ڈیش بورڈ بھی تیار کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے