09 May 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا۔
متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سب سے زیادہ ہو چکی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیر آئینی اقدام ہے اور اس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
