اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں دل دہلا دینے والی واردات، نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو غفار کالونی کا رہائشی تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے شہزاد کو گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو قریبی قبرستان میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے