اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوٹلی گھاسی کے علاقے سے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہر کنارے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے