اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کا عالمی دن انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کا پیغام ہے: مریم نواز

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریڈ کراس و ریڈ کریسنٹ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ریڈ کریسنٹ سے وابستہ رضاکاروں اور تمام متعلقہ افراد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک کے شراکت داروں کو ان کی بے لوث خدمات پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”United in Humanity“ کے عنوان سے منایا جانے والا ریڈ کریسنٹ ڈے انسانیت، اتحاد اور ہمدردی کی پائیدار طاقت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے دوران ہلال احمر جیسی تنظیموں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت ایک مضبوط، منظم اور جامع نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، انسانیت کی خدمت کے لیے سماجی رضاکار صف اول میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ محفوظ، مضبوط اور فلاحی پاکستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے