07 May 2026
(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹریفک وارڈن کو چالانوں کا ٹارگٹ نہیں دیا گیا۔
لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو میں سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات اور رش سے بچا جا سکے۔
عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
