اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور  نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران محمد علی منیر اور نادر کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم محمد علی منیر حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضے سے 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملزم نادر کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے معروف رجسٹرڈ کمپنی کی بھاری تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد ہوئیں، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی مصنوعات کا سٹاک رکھنے اور انہیں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے