اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز،بابر اعظم ڈھاکا پہنچ گئے

04 May 2026
04 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم اپنے ساتھی خرم شہزاد کے ہمراہ ڈھاکا پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق بابر اعظم اور خرم شہزاد کا ڈھاکا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایئرپورٹ پر موجود عوام نے بابر اعظم کو دیکھ کر تالیاں بجائیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے، بابر اعظم نے بھی مسکرا کر اور ہاتھ ہلا کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم منگل سے اپنی باقاعدہ تربیتی مشقوں کا آغاز کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے