اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گاڑی،موٹرسائیکل چلانی ہے تو لائسنس کا ہونا لازمی ہے: سی ٹی او لاہور

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے لائسنسنگ سٹاف سے اہم ملاقات کی جس میں ڈی ایس پی لائسنسنگ، تمام انچارجز اور سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر محض معطلی نہیں بلکہ متعلقہ اہلکار کو ملازمت سے برطرف (ڈسمس فرام سروس) کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس دفاتر میں ناروا سلوک، کاہلی اور کام چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی ایس پی لائسنسنگ کو ہدایت کی گئی کہ ڈرائیونگ سینٹرز کی مکمل مانیٹرنگ اور سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ لائسنس دفاتر کے اطراف موجود ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سی ٹی او کے مطابق شہر بھر کے تمام لائسنس دفاتر صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ لاہور میں اس وقت 12 لائسنسنگ ٹیسٹنگ سینٹرز اور 33 لائسنس فسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے لائسنسنگ سسٹم کو مکمل طور پر پیپر لیس کر دیا گیا ہے اور تمام مراحل کی ویڈیو شواہد کو محفوظ بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لیے لائسنس کا حصول لازمی ہے تاکہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے