اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ :پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروش گرفتار

05 May 2026
05 May 2026

(ویب ڈیسک) تھانہ مغلپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لال پل کے علاقے سے حراست میں لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شمعون مسیح اور اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان علاقے میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی سِول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات کے خاتمے کیلئے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے