اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ، گزشتہ ماہ 6 لاکھ سے زائد کا اجرا

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ ماہ 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 3 ہزار شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ 1600 سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے، مزید برآں، ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، جو ڈیجیٹل نظام کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے فوراً بعد اپنا ای-ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ ضرورت کے وقت اسے آسانی سے پیش کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے