اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ، میشا شفیع کیخلاف 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کے خلاف 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کر دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی، میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی پیش ہوئے، عدالت  نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس احمد ندیم  نے ریماکس دئیے کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع کو دوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے سے روکا ہے، ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو معطل نہیں کر سکتے، کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کا دعوی درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے حکم دیا کہ میشا شفیع جرمانے کی آدھی رقم ہائیکورٹ میں جمع کروائیں جبکہ باقی رقم کیلئے شورٹی بانڈ جمع کرایا جائے، سماعت کے دوران عدالت نے گلوکار علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف انہوں  نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے