اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ کیس: مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے کیس کی مرکزی اپیلیں سننے کیلئے 7 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ جب مرکزی اپیلیں مقرر ہو چکی ہیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں، لہٰذا بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی اسی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے