اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال صوبہ بھر سے 58 ہزار 964 اشتہاری مجرمان گرفتار

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 58 ہزار 964 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 16 ہزار 294 جبکہ بی کیٹگری کے 42 ہزار 670 مجرمان شامل ہیں، اس کے علاوہ پولیس  نے صوبہ بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ہزار 921 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا، جن میں اے کیٹگری کے 3 ہزار 17 اور بی کیٹگری کے 17 ہزار 904 مفرور شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کی کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 606 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 597 اور بی کیٹگری کے 7 ہزار 9 افراد شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک فرار 37 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا، جو ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں 11 ہزار 315 اشتہاری مجرمان، 6 ہزار 758 عدالتی مفروروں اور 2 ہزار 782 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم  نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے ایسے کریک ڈاؤنز مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے