اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے بارے درخواست پر کل سماعت ہوگی

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست آج 4 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پرسماعت کریں گے، اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جبکہ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں، عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔

خیال رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود سلمان اکرم راجہ سے بانی کی ملاقات نہ ہو سکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے