اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فائنل: وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد

03 May 2026
03 May 2026

(لاہورنیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے، کچھ دیر میچ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف نے فائنل میچ بھی دیکھا اور ایونٹ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِاعظم اور چیئرمین پی سی بی کی تصویر بھی بنائی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطااللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے