04 May 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم اور خرم شہزاد بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔
بابر اعظم اور خرم شہزاد پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہونے کی وجہ سے 2 روز قبل سکواڈ کے ہمراہ بنگلا دیش نہیں گئے تھے۔
بابر اعظم اور خرم شہزاد نے گزشتہ رات پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی تھی، دونوں کرکٹرز آج رات گئے ڈھاکا میں ٹیم کو جوائن کریں گے، علاوہ ازیں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے چند اراکین بھی ڈھاکا روانہ ہوئے ہیں۔
