اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’میرا لیاری‘ کا کسی دوسری فلم سے موازنہ کرنا فلم سے ناانصافی ہے، دنانیر مبین

04 May 2026
04 May 2026

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی آنے والی فلم ’میرا لیاری‘ کا کسی دوسری فلم سے موازنہ کرنے کو ناانصافی قرار دے دیا۔

برطانیہ میں فلم کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین نے ’میرا لیاری‘ کا بھارتی فلم دھریندر سے موازنہ کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے ساتھ اس کا تقابل کرنا درست نہیں۔

ان کے مطابق اس فلم کو کسی اور فلم سے جوڑ کر دیکھنا اس کے ساتھ ناانصافی ہے، ’میرا لیاری‘ کا بنیادی خیال منفرد ہے، جس میں کھیل، جنوبی ایشیائی خواتین کی اسپورٹس میں شمولیت اور لیاری میں خواتین فٹبال کلچر جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اسے کسی بھی دوسری فلم کے ساتھ ملا کر نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اسے وسیع تناظر میں دیکھ کر ٹیم کی محنت کو سراہنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم لیاری کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہے اور اسے ضرور دیکھا اور سراہا جانا چاہیے۔

واضح رہے فلم کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول 2026ء کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس کا پریمیئر 2 مئی کو ہوا، جبکہ یہ 8 مئی 2026ء کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں لیاری کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے اور خاص طور پر وہاں کے نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے