اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ثناء یوسف قتل کیس: ٹرائل دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد

02 May 2026
02 May 2026

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا ٹرائل دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے جج پر جانبداری اور بدتمیزی کے الزامات بے بنیاد قرار دے کر درخواست خارج کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ بار بار التواء مانگنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں ہی جاری رہے گا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر وکیل کی فراہمی ملزم کا آئینی حق ہے تاکہ ٹرائل مکمل ہو سکے، ملزم کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے خلاف استعمال کی گئی زبان غیر مناسب ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے جج کے خلاف استعمال کی گئی سخت زبان عدلیہ کے وقار کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کی جانب سے ٹرائل دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ملزم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج پر جانبدار ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے