اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمے داری نہیں‘، ثروت گیلانی کا والدین کے کردار پر اظہار خیال

01 May 2026
01 May 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بچوں کی تربیت اور والدین کے کردار سے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ماں اور باپ دونوں کی ذمے داریوں پر اہم نکات بیان کیے ہیں۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران ثروت گیلانی نے کہا کہ اکثر مائیں بچوں کے ساتھ سخت رویہ اس لیے اختیار کرتی ہیں کیونکہ وہ صبح سے رات تک بچوں کی مکمل دیکھ بھال، تعلیم، خوراک، ہوم ورک اور روزمرہ نظم و ضبط سنبھال رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک ماں پورا دن بچوں کو پڑھانے، کھانا کھلانے، ذمے داریاں سکھانے اور ان کی مزاحمت برداشت کرنے میں گزارتی ہے تو دن کے اختتام پر اس کا صبر جواب دے جانا فطری بات ہے۔

اداکارہ کے مطابق اکثر شوہر صرف وہ لمحہ دیکھتے ہیں جب ماں غصے یا تھکن کا اظہار کرتی ہے، لیکن وہ پورے دن کی مسلسل ذہنی اور جسمانی محنت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

ثروت گیلانی نے زور دیا کہ اگر والدین کے کردار وقتی طور پر تبدیل کر دیے جائیں تو بیشتر مرد چند لمحوں میں ہی اس دباؤ سے عاجز آ سکتے ہیں، کیونکہ پورا دن بچوں کی دیکھ بھال آسان کام نہیں۔

انہوں نے مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیویوں کی محنت، برداشت اور والدین کے طور پر ان کی کوششوں کو سراہیں، ان کی حوصلہ افزائی کریں اور بچوں کے سامنے ان کے کردار کی تعریف کریں۔

والد کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ باپ کا رویہ اکثر اس کی اپنی پرورش اور خاندانی ماحول سے جڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو والد جذباتی یا جسمانی طور پر بچوں سے دور رہتے ہیں، ان کی اپنی زندگی میں بھی اکثر والد کی عدم موجودگی یا والدین کے کشیدہ تعلقات کا اثر شامل ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے