اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میشا شفیع کی سیشن کورٹ کے ہرجانے کے فیصلے پر اپیل سماعت کیلئے مقرر

03 May 2026
03 May 2026

(محمد اشفاق )لاہور ہائیکورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سیشن عدالت کے 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل اس اپیل پر سماعت کرے گا، میشا شفیع نے اپنے وکیل ثاقب جیلانی کے ذریعے اپیل دائر کی ہے۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کا دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، حالانکہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ میشا شفیع الزامات ثابت نہ کر سکیں، مگر علی ظفر بھی ہراسانی نہ کرنے کو ثابت نہیں کر سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر صوبائی محتسب سے بھی رجوع کیا تھا، جبکہ محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل اس وقت سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے حتمی فیصلہ آنے تک ہرجانے کی ڈگری جاری نہیں کی جا سکتی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کا 50 لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے