اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یومِ مزدور پر خصوصی پروگرام، فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں

01 May 2026
01 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا یومِ مزدور کے موقع پر کیا گیا خصوصی پروگرام ہے۔

یکم مئی کے موقع پر فضا علی نے اپنے شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد کو مدعو کیا تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے، اس دوران فضا علی خود بھی ہاتھ میں بیلچہ تھامے نظر آئیں اور مزدوروں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو ریل ریکارڈ کی، جس میں انہوں نے محنت کش طبقے کے کردار کو سراہنے کا پیغام دیا۔

اگرچہ پروگرام کا مقصد مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، ناقدین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو عام مہمانوں کی طرح عزت و احترام کے ساتھ پیش کرنے کے بجائے انہیں مخصوص انداز میں دکھایا گیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ پروگرام زیادہ تر ریٹنگز اور ویوز کے لیے بنایا گیا۔

 

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بہتر ہوتا اگر انہیں عزت کے ساتھ مدعو کیا جاتا، نہ کہ صرف سوشل میڈیا مواد کے لیے استعمال کیا جاتا۔ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مواد تخلیق کرنے کا فن شاید صرف فضا علی ہی بخوبی جانتی ہیں۔

کئی افراد نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ اگر محنت کشوں کی خدمات کا حقیقی اعتراف مقصود ہوتا تو اسے زیادہ سنجیدہ اور باوقار انداز میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔

فضا علی کی اس ویڈیو نے جہاں کچھ مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہیں ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اندازِ پیشکش پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے