اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل و پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ سے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد متاثرہ خاتون نے فوری طور پر گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے مدد حاصل کی، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم نشے کی لت پوری کرنے کے لیے شہریوں سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتا تھا اور خاص طور پر پیدل چلنے والے افراد کو نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے