(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 فائنل کے فائنل میچ کے موقع پر لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس ریزرو نفری کو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی ڈیوٹی بارے مناسب ہدایات دے کر روانہ کیا گیا ہے، ایس پی منزہ کرامت کے مطابق سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی کا کہنا ہے کہ سفید پارچات میں بھی پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ شائقین کرکٹ اور کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی و حفاظت کے لیے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو بروقت پوائنٹس پر کھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور پولیس نفری کو مقررہ پوائنٹس پر کھانا و ٹھنڈے پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اہم مقامات اور روٹس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کے بارے فوری 15 نمبرز یا متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔
