اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سولر پینلز کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، مقدمات درج

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سولر پینلز کے کاروبار میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا بڑا سکینڈل سامنے آ گیا، پولیس کی جانب سے نے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تھانہ گارڈن ٹاؤن میں این ایم انرجی کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کمپنی کی جانب سے مزمل، اسامہ اور نعمان کے خلاف درج کروایا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق سولر کمپنی نے پینلز کی خریداری کے لیے ملزمان کو ایڈوانس رقم ادا کی تاہم مبینہ طور پر سامان فراہم نہ کیا گیا اور رقم ہڑپ کر لی گئی۔

اسی نوعیت کے ایک اور کیس میں ایک شہری نے این ایم امپکس کے مالکان مزمل اور نعمان کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے فراڈ کی درخواست بھی گارڈن ٹاون تھانے میں جمع کرا دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے، شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے