اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی سکواش کھلاڑی عاصم خان کو ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ویزہ مسائل کا سامنا

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی عاصم خان کو مصر میں ہونے والی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل تاحال ویزہ نہ مل سکا۔

عاصم خان نے سوشل میڈیا پر ویزہ نہ ملنے کے متعلق پیغام جاری کیا اور بتایا کہ میں نے مصر کے ویزہ کی درخواست دے رکھی ہے جو ابھی تک پراسس میں ہے، مجھے ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے پیر یا منگل اپریل کو سفر کرنا ہے۔

عاصم خان نے کہا کہ اگر ایمبیسی سے یا کوئی اور میری مدد کرے گا تو شکر گزار ہوں گا، آئرلینڈ میں شیڈول آئرش اوپن کے لیے بھی مجھے ویزہ جاری نہیں ہوا اور اس سلسلے میں بھی مدد کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ڈائریکٹ وہیں سےآئرش اوپن میں شرکت کے لیے جانا ہے۔واضح رہے کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ 8 سے 16 مئی تک شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے