اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی چیمپئن شپ کیلیے بہتر آغاز چاہتے ہیں، ہیڈ کوچ سرفراز احمد

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عالمی چیمپئن شپ کے لیے بہتر آغاز چاہتے ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا امتزاج اچھے نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مواقع ملیں گے۔

انہوں نے بابر اعظم کے فارم میں واپس آنے کو خوش آئند قرار دیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے جاری کیمپ میں بھرپور تیاریاں ہو رہی ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، اب کوچنگ کے شعبے میں اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہا ہوں، اس وقت ریڈ بال ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں، وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کرے گا، مائیک ہیسن اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور قومی سلیکٹر ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر نظر رہی ہے، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اچھی فارم میں ہیں، بابر اعظم ایک مستند بیٹر تسلیم کیے جاتے ہیں، وہ ایک طویل عرصے کے بعد فارم میں دوبارہ واپس آئے ہیں، یہ نہ صرف بابراعظم بلکہ پاکستان کے لیے بھی اچھا سکون ہے، بنگلادیش کے خلاف سیریز میں ان سے اچھی توقعات ہیں۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے