اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: موٹر سائیکل چوری کی واردات، سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں اچھرہ لاہور کے علاقے میں ایک شہری رمضان کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔

واردات 30 اپریل کی شام تقریباً 6 بجے شمع کالونی لاہور میں پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نامعلوم شخص کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا ملزم پتلون اور شرٹ میں ملبوس ہے جو پہلے اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی گلی میں کھڑی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

اچھرہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے