اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شمالی چھاؤنی سے اغواء ہونے والا 3 سالہ بچہ بازیاب، 3 خواتین گرفتار

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے سے اغواء ہونے والا 3 سالہ بچہ موسیٰ راولپنڈی سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا، جبکہ اغواء میں ملوث تین خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس  نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور بچے کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دو خواتین نے بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور بعد ازاں اسے راولپنڈی کی رہائشی اپنی ایک ساتھی خاتون کو فروخت کر دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے بچے کو بھیک منگوانے کی غرض سے اغواء کیا تھا۔

پولیس نے بچے موسیٰ کو بحفاظت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے