اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقبال ٹائون میں فائرنگ کے نتیجے میں دو وکلا زخمی، ہسپتال منتقل

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو وکلا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان  نے فائرنگ کر کے ناصر اور فیصل امین کو نشانہ بنایا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اعجاز ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ نامزد ملزمان میں نزاکت اور سلمان شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اور زخمی وکلا کے درمیان دیرینہ دشمنی پائی جاتی ہے، جو اس واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے