اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسپکٹر پنجاب پولیس کے گھر پر حملہ، اہلخانہ پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آ گئیں

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں ایک پولیس افسر کے گھر پر مسلح افراد کے حملے اور فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی مبینہ ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

انسپکٹر پنجاب پولیس محمد یعقوب کے مطابق 20 سے زائد اسلحہ بردار ملزمان نے ان کے گھر پر دھاوا بولا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ملزمان کو اسلحہ لہراتے اور گھر میں داخل ہو کر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزمان  نے انہیں، ان کے بیٹے حمزہ اور اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایک ملزم  نے پسٹل کے بٹ سے ان کے سر پر وار کیا، جس سے وہ زخمی ہو گئے اور ان کے سر سے خون بہنے لگا، جبکہ دیگر ملزمان نے ان کے بیٹے پر بھی تشدد کیا۔

انسپکٹر محمد یعقوب کے مطابق ملزمان  نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت قصور پولیس میں تعینات ہیں، وقوعہ کی درخواست تھانہ کوٹ عبدالملک دے دی گئی لیکن تاحال پولیس  نے مقدمہ درج نہیں کیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے