اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گلبرگ کالج کی طالبہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) گلبرگ کے علاقے سے کالج کی طالبہ طیبہ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کے بھائی سعید احمد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں دفعہ 365 بی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق طیبہ امتحان دینے کیلئے کالج گئی تھی لیکن واپس گھر نہیں پہنچی، مدعی کے مطابق بہن  نے امتحان دیا اور کالج بھی گئی، تاہم واپسی پر لاپتہ ہو گئی۔

مدعی بھائی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیبہ کو اغوا کیا گیا ہے اور انہوں نے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے کیمروں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ طالبہ کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے