اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادی کیلئے لہنگا بروقت تیار نہ کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت میں شادی کیلئے لہنگا بروقت تیار نہ کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی ایک خاتون  نے گمٹی بازار کے دکاندار محمد اسلم کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دکاندار  نے شادی کیلئے تیار کیا جانے والا لہنگا مقررہ وقت پر فراہم نہیں کیا، جس سے درخواست گزار کو ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے دعویٰ ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کیس کو ابتدائی بحث کیلئے مقرر کر دیا، ساتھ ہی درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی دلائل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

صارف عدالت میں اس کیس کی باقاعدہ سماعت 6 مئی کو ہو گی، جہاں فریقین اپنے اپنے مؤقف پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے