اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری کرنے والا گینگ گرفتار

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر اسد اسحاق کے گھر چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز9، بیدیاں روڈ اور تھانہ ہیئر کی 3 نقب زنی وارداتیں حل کر لی گئیں، اسد اسحاق کے گھر چوری میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان میں سرغنہ ابراہیم، علی حمزہ، ساجد اور آسیہ بی بی شامل ہیں، ملزمان  نے تھانہ ہیئر کے علاقہ میں مزید 2 چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ برآمد سامان میں لیپ ٹاپ، کیمرہ، جیولری، پرفیومز، قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں، ملزمان خالی گھروں کی ریکی کر کے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوتے تھے، چوری شدہ سامان لاہور سے قصور اور نورپور  نہر کی جانب منتقل کیا جاتا تھا، مزید سہولت کاروں اور مال خریدنے  والوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے