اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام، پولیس ملازم گرفتار

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں پولیس ملازم کے خلاف اپنی ہی بہو کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والدین کی درخواست پر ملزم رمضان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی شادی پانچ سال قبل ملزم کے بیٹے سے ہوئی تھی اور وہ دو بچیوں کی ماں ہے۔

الزام ہے کہ ملزم، جو سپیشل برانچ میں کلریکل سٹاف کے طور پر تعینات تھا، خاتون کو عرصہ دراز سے ہراساں کرتا رہا، متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اسے دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر اس  نے کسی کو کچھ بتایا تو اس کے والد اور بھائیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے