28 Apr 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔
آندھی اور بارش سے لیسکو کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
لیسکو میں بجلی کی مجموعی طلب 3398 میگاواٹ جبکہ فراہمی 3710 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی، متاثرہ فیڈرز کی مرحلہ وار بحالی جاری ہے، صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
ترجمان لیسکو کا کہناہے کہ فیلڈ سٹاف الرٹ، ایمرجنٹ اور فالٹس کی بنیاد پر بند فیڈرز جلد بحال کر دیئے جائیں گے جبکہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ ہیں۔
