اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی:سموگ تدارک کیلئے وزیر اعلیٰ کے اقدامات پر خراجِ تحسین کی قرارداد منظور

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبہ پنجاب میں سموگ تدارک کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر خراجِ تحسین کی قرارداد اور خاتون سائیکلسٹ معطر منظور کو سرکاری وسائل پر ٹریننگ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر ایوان نے منظور کر لی۔

صوبہ پنجاب میں سموگ تدارک کے لئے  وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات پر خراجِ تحسین کی قرارداد ایوان میں حکومتی رکن رانا طاہر اقبال نے پیش کی، قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان صوبہ پنجاب میں سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کی جانے والی مؤثر بروقت اور عملی کاوشوں کو سراہتا ہے، اقدامات کے نتیجے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بہتری اور فضائی آلودگی کے اثرات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ ایوان اس امر کو قابل تحسین قرار دیتا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی رہنمائی اور نگرانی میں سموگ کے تدارک کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے.

ان اقدامات میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام ،صنعتی اخراج پر موثر کنٹرول، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور ائیر کوالٹی مانیٹرنگ کے نظام کو فعال اور مؤثر بنانا شامل ہے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہےکہ یہ ایوان اس امر کو بھی سراہتا ہے کہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف، سر سبز اور صحت مند پنجاب کے وژن کے تحت سموگ کے خلاف حکومتی اقدامات کی ہم آہنگی، بین المحکماتی رابطہ کاری، فیلڈ لیول نگرانی اور عوامی آگاہی کے فروغ میں فعال کردار ادا کیا، ان اقدامات سے فضائی آلودگی کے تدارک کی کوششوں کو مؤثر سمت ملی.

یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سموگ کے خاتمے، صوبے میں صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل تائید اور حمایت جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے