اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نقب زن گینگ کے گرد گھیرا تنگ، ریکارڈ یافتہ گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر نقب زن گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے بڑی کارروائی میں تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ محسن نقب زن گینگ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں محسن، سیف اللہ اور شہزاد شامل ہیں، جو ڈکیتی اور چوری کے 8 مقدمات میں مطلوب تھے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان  نے چند روز قبل ڈیفنس اے کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی نقب زنی کی واردات کی تھی، پولیس  نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے طلائی زیورات، موٹر سائیکل، گھڑیاں، موبائل فونز، انگوٹھیاں، سوٹ اور دو پستول برآمد کر لئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، جبکہ فوٹیج میں انہیں گھر میں نقب زنی کرتے اور موٹر سائیکل پر سامان لے جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز  نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او محمد آصف اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے