اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات کی تاریکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 26.77 روپے بڑھا دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی ہوگی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے