اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری مہم ، 77 کروڑ روپے کی بچت

25 Apr 2026
25 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں جاری کفایت شعاری مہم کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں اسمبلی سیکرٹریٹ نے 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم سرکاری خزانے میں سرنڈر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کے تحت اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، جبکہ سپیکر ملک محمد احمد خان پہلے ہی اپنی تنخواہ اور تمام سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری پروٹوکول میں سادگی اپناتے ہوئے سپیکر کی جانب سے ذاتی گاڑیوں کے استعمال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

مہم کے تحت ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی، جبکہ گریڈ 20 سے زائد افسران کی دو روزہ تنخواہ بھی کاٹی گئی۔ سرکاری گاڑیوں کے پٹرول اخراجات میں 50 فیصد کمی لائی گئی ہے۔

کفایت شعاری اقدامات کے باعث اسمبلی میں بجلی کے استعمال میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد یونٹس کی بچت کی گئی۔

اسی طرح غیر ضروری خریداری پر مکمل پابندی عائد رہی اور کسی نئی پروکیورمنٹ کی اجازت نہیں دی گئی۔ غیر ملکی سرکاری دوروں پر بھی مکمل پابندی برقرار رکھی گئی، جبکہ سرکاری تقریبات اور انٹرٹینمنٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی۔

علاوہ ازیں سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے گئے، جس سے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ممکن ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے