اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی بی ڈی پنجاب کا اعلیٰ سطح کا اجلاس، ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(لاہور نیوز) عمران امین کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے مستقبل کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسران اور پراجیکٹ منیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ  آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ  سمیر آفتاب سیال شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ نیسپاک کے پراجیکٹ منیجر جمشید جنجوعہ  اور این ایس آئی ٹی کے پراجیکٹ منیجر سیف اللہ  سمیت کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مین بلیوارڈ اور سی بی ڈی جنکشن پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی اور سی بی ڈی ورٹیکس کے فنشنگ ورکس پر جاری کام کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی ای او عمران امین نے منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی کے تمام منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ این ایس آئی ٹی سٹی کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ سی بی ڈی ورٹیکس اور سی بی ڈی واک کے فنشنگ و سٹرکچرل کام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے